کراچی میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔ کراچی میں گلشن اقبال ،گلستان جوہر ،نارتھ ناظم آباد ،شادمان ٹاون، لانڈھی، کورنگی سمت کئی علاقوں میں کیں تیز اور کیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے پانی کے نکاسی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگے ہیں اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہوا ہے ۔شادمان ٹاون میں سب سے بری حالت ہے وہاں پر گھر پانی میں ڈوب گیے ہیں اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔تین گھنٹے میں 185 ملی میٹر بارش کے بعد نالے اوور فلو ہو گیے ۔گٹر ابل پڑے ۔کراچی کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔نارتھ ناظم آباد،ناگن چورنگی دریا کا منظر پیش کرنے لگی ہے ۔واٹر پمپ اور پیپلز جانے والی شاہراہ بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں ۔