کراچی میں بارش

روشنیوں کا شہر کراچی بارش کے پانی میں ڈوب گیا ہے ۔اس شہر کی عوام نے تین سیاسی جماعتوں کو مینڈیٹ دیا ہے مگر کسی بھی سیاسی جماعت نے ان کے لیے کوئی کام نہیں کیا پیپلز پارٹی بارہ سال سے اقتدار میں ہے مگر پورے سندھ کی خراب صورتحال ہے نہ کراچی میں سڑکیں ہیں ، نہ نکاسی آب کا کوئی کام کیا گیا ہے ، نہ کراچی والوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہے ،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اسے ایک ترقی یافتہ شہر ہونا چائیے۔مگر ایسا نہیں ہے پہلے ہی یہ کچرے کے ڈھیر کا شہر تھا اب بارش نے اسے گاوں میں تبدیل کر دیا ہے ۔ہر طرف پانی ہی پانی ہے کنٹینر ، گاڑیاں سب پانی میں بہتی نظر آرہی ہیں ۔بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا ہے جس سے لوگ بہت پریشان ہیں ۔بہت سے لوگ اس پانی کی وجہ سے جاں بحق بھی ہو چکے ہیں ۔کراچی میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہےاور نکاسی آب کے لیے بھی جامع منصوبے کی ضرورت ہے تاکہ یہ مسلہ مستقل طور پر حل ہو۔

Leave a comment