بھارت میں انتہا پسندوں کی حکومت ہے ستر سال سے کشمیر بھارت اور پاکستان میں متنازعہ ہے بھارت کشمیر پر اپنا تسلط قائم رکھنے کے لئے اپنی فوجی طاقت استعمال کر رہا ہے وہ اپنی نو لاکھ فوجیوں کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے جبکہ آٹھ لاکھ کشمیریوں کو اپنے جبر کے زریعے قید کر رکھا ہے ۔کشمیر میں جعلی مقابلوں میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں کشمیری نوجوان قتل ہو رہے ہیں ، ان پر تشدد کیا جا رہا ہے، نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا جا رہا ہے، ان پر بیلٹ گن کا استعمال کیا جا رہا ہے دھاتی چھروں سے سیکڑوں کشمیری زخمی ہو رہے ہیں اور کئی افراد بینائی سے بھی محروم ہو چکے ہیں ، وہ اپنے گھروں میں ایک سال سے قید ہیں ۔لیکن ان سب تکلیفوں کے باوجود انھوں نے اپنی آزادی کی تحریک جاری رکھی ہوئی ہے ۔وہ کہتے ہیں کہ ہم کیا چاہتے ہیں ( آزادی ) بچے ، بوڑھے ، جوان سب نے اس تحریک کو جا ری رکھا ہوا ہے اس کے لیے وہ اتنے ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں اور انڈین فوج بھی یہ بات جانتی ہے کہ جس دن ان کی تحریک نے زور پکڑا اور یہ تحریک پورے کشمیر میں شدت اختیار کر گئی تو ان کی نو لاکھ فوج بھی ان کشمیریوں پر قابو نہیں پا سکے گی اور ان کو واپس اپنے گھروں کو جانا پڑے گا اسی لیے وہ ان کی آواز دبانے کے لیے اور ان کو کمزور کر نے کے لیے یہ دہشت گردی کر رہے ہیں اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہر فورم پر اٹھا رہا ہے۔