طیب اردگان

طیب اردگان کی مقبولیت میں اضافہ

ترکی معاشی طور پر بہت کمزور ہو گیا ہے کورونا نے ترکی کی معیشت کو اور نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے ترکی میں بہت مہنگائی ہو گی زیادہ مہنگائی کی وجہ سے طیب اردگان کی مقبولیت اپنے ملک میں کم ہوتی جا رہی تھی پہلے انھوں نے آیا صوفیہ مسجد کھول کر لوگوں کے دل جیتے اور اب انھوں نے تیل اور گیس کے ذخائر کا اعلان کر کے اپنی مقبولیت میں دوبارہ اضافہ کر لیا ہے ۔ان کی عوام ان سے خوش ہے ۔ان کی اپنے ملک میں بہت اچھی واپسی ہے۔

کراچی پانی میں ڈوب گیا

کراچی میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔ کراچی میں گلشن اقبال ،گلستان جوہر ،نارتھ ناظم آباد ،شادمان ٹاون، لانڈھی، کورنگی سمت کئی علاقوں میں کیں تیز اور کیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے پانی کے نکاسی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگے ہیں اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہوا ہے ۔شادمان ٹاون میں سب سے بری حالت ہے وہاں پر گھر پانی میں ڈوب گیے ہیں اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔تین گھنٹے میں 185 ملی میٹر بارش کے بعد نالے اوور فلو ہو گیے ۔گٹر ابل پڑے ۔کراچی کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔نارتھ ناظم آباد،ناگن چورنگی دریا کا منظر پیش کرنے لگی ہے ۔واٹر پمپ اور پیپلز جانے والی شاہراہ بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں ۔

یو،اے،ای اسرائیل معاہدہ

ڈاکٹر اسرار کی سعودیہ اور یو اے ای سے متعلق تیس سالہ پیشن گوئی پوری ہوگئی ہے انھوں نے کہا تھا کہ عربوں کا نقصان ہو گا گریٹراسرائیل بنے گا عراق ،شام ،اردن، سعودی عرب کا شمالی علاقہ ترکی کا جنوبی علاقہ یہ سب یہودیوں کے قبضے میں جائیں گے ان کے ان فیصلوں سے عالمی سیاست اور عالمی سفارتی محاز پر بڑے اثرات پڑیں گے اس کے ساتھ ساتھ بہت سے عرب ممالک بھی اسرائیل سے معاہدہ کرنے والے ہیں ۔اسکے علاوہ ترکی،فلسطین ، حماس ،ایران اور ملائشیا نے اس معاہدے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

عمران خان کے دو سال مقبولیت میں کمی کی وجوہات

ایک اچھے وزیراعظم لیکن پھر بھی ان دو سالوں میں ناکام اس کی وجوہات کیا ہیں اس کی پہلی اور اہم وجہ یہ ہے کہ میڈیا عمران خان کو سپورٹ

نیں کرتا جسطرح وہ نواز شریف کو کرتا تھا وہ نوازشریف کو اسطرح سے پیش کرتے تھے کہ عوام سمجھتی کہ اس سے ہمیں فائدہ ہی ملنا ہے نقصان نیں اس کے برعکس عمران خان عوام کے فائدے کے کام کر رہا ہے لیکن عوام سمجھتی ہے اس سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے اس کی وجہ میڈیا ہے جو عمران خان کو اسطرح دکھا رہا ہے ۔دوسری وجہ یہ ہے عمران خان اپنی تقریروں میں یہ بات ہر وقت کہتے تھے کہ میں چوروں سے حساب لوں گا لیکن ان دو سالوں میں وہ کسی کو بھی سزا نیں دے سکے جسکا وعدہ وہ عوام سے کر کے آئے تھے ۔ مقبولیت میں کمی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء عوام کی دسترس سے دور ہوتی جا رہی ہے جو دو وقت کا کھانا کھاتا تھا اب وہ ایک وقت کا کھانا کھانے پر مجبور ہے ۔اس کے علاوہ بجلی اور گیس نے بھی عوام کو سخت اذیت میں مبتیلا کر دیا ہے ان وجوہات کی وجہ سے عمران خان کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے۔

“کراچی کیا ہے؟”

کراچی سندھ کا صوبہ ہے کراچی کو سندھ سے الگ نیں کیا جا سکتا آگر کراچی الگ ہو گیا تو سندھ ٹوٹ جائے گا یہ سب باتیں آپ لوگوں کی نظر سے گزری ہوں گی لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ کراچی کبھی بھی سندھ کا حصہ نیں تھا زبردستی سندھ کے اندر ضم کر دیا گیا تھا – جمعہ 02 اپریل 1970

کو کراچی کو سندھ میں اور بھاولپور کو پنجاب میں شامل کر دیا گیا –